صدر سید ابراہیم رئیسی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اردو میں ٹویٹ کیا گيا ہے:
" میں، اسلام، اسلامی اقدار، فلسطین کے مظلوموں اور حق و انصاف کا ہمیشہ دفاع کرنے والے پاکستانی عوام کو رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کی عظیم قوم کی جانب سے سلام عرض کرتا ہوں۔
ایران و پاکستان کے مشترکات کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں توسیع و فروغ کی اہم گنجائش موجود ہے۔"
صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اپنے پاکستانی ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر پیر کے روز اسلام آباد پہنچے جہاں اعلی حکام سے ملاقات کے بعد وہ لاہور گئے اور مزار اقبال پر حاضری اور مقامی اعلی حکام اور علمی و ثقافتی شخصیتوں سے ملاقات کے بعد کراچی روانہ ہو گئے ۔
آپ کا تبصرہ